پاکستان میں مبینہ اہانت اسلام ریمارک ، ایک گرفتار

اسلام آباد ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک 35 سالہ ہندو شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس پر الزام ہیکہ اس نے مبینہ طور پر واٹس اپ کے ذریعہ اہانت اسلام پیام روانہ کیا تھا۔ پولیس کی بروقت مداخلت کے باعث ہجوم کے حملہ سے بچالیا تھا۔ کراکری شاپ مالک پرکاش کمار کو جنوب مغربی بلوچستان کے ہب علاقہ میں کل گرفتار کرلیا گیاتھا۔ اس کے باعث تشدد بھڑک اٹھا۔ اس میں ایک 10 سالہ لڑکا ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں 3 پولیس عہدیدار بھی شامل ہیں۔ ہجوم نے اس پر حملہ کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا تھا۔ پرکاش کمار کے پڑوسیوں نے الزام عائد کیا کہ اس نے واٹس اپ پر اہانت اسلام پیام روانہ کیا ہے۔