لندن ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سربراہ الطاف حسین نے پاکستانی فوج سے خواہش کی ہے کہ اگر حکومت اپنی روش تبدیل نہ کرے تو وہ اقتدار پر قابض ہوجائے۔ انہوں نے لندن سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بچانے اور جمہوریت کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک میں ڈکٹیٹر شپ کی دعوت دینے پر تنقید کرتا ہے تو انہیں اس کی پرواہ نہیں۔