اسلام آباد ۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغان سرحد سے متصلہ شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ صوبہ کے قبائیلی علاقہ شمالی وزیرستان پر فوج کے فضائی حملوں میں کم سے کم 20 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ لڑاکا جنگی طیاروں نے اس ضلع کے داتاخیل علاقہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا ۔ فوج نے کہا کہ 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔