اسلام آباد 21 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں شعلہ بیان مذہبی رہنما علامہ طاہر القادری نے گذشتہ دو ماہ سے حکومت کے خلاف جاری سٹ ان احتجاج کو ختم کردیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اب سارے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے کیونکہ انقلاب کا دوسرا مرحلہ شروع ہورہا ہے ۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹ ان احتجاج ایک انقلاب بن گیا ہے اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے انقلاب کے دوسرے مرحلہ میں حکومت کو بیدخل کرنے کیلئے سارے ملک میں مظاہرے کئے جائیں گے ۔