اسلام آباد ۔ 17 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک پاکستانی عدالت نے حکومت کو چینی مدد کے ذریعہ دو مجوزہ نیوکلیئر پاور پلانٹس پر کام شروع کرنے سے روک دیاہے تاوقتیکہ ماحولیاتی حفاظتی اقدامات کی تکمیل ہوجائے ۔ میڈیا رپورٹس نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ میں دو ججوں کی بنچ نے گزشتہ روز پاکستان اٹامک اینرجی کمیشن کو جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں ماحولیاتی قواعد کی تعمیل کئے بغیر مجوزہ مقامات پر تعمیراتی کام آگے بڑھانے سے منع کردیا ۔