پاکستان میں شرعی حکومت قائم کی جائے: طالبان

اسلام آباد ۔ 9 ؍ فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے طالبان نے امن مذاکرات کے لئے حکومت کے سامنے شرائط رکھتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان میں شرعی حکمرانی قائم کی جائے اور محروس انتہاء پسندوں کو رہا کیا جائے طالبان نے حکومت پاکستان سے بات چیت کے لئے تیار کردہ اپنے پندرہ نکاتی ایجنڈہ پر عمل کرنے پر زور دیا ہے ۔ طالبان کے شوریٰ نے اپنے اجلاس میں طے کیا کہ قبائیلی علاقوں سے فوج کو ہٹا لینے پر زور دیا جائے ۔ طالبان کے ڈپٹی سربراہ شیخ خالد حقانی نے کہا کہ جماعت اسلامی لیڈر ابراہیم خان اور جمعیۃ العلماء اسلام لیڈر یوسف شاہ اس وقت وزیرستان میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ حکومت کو طالبان کے مطالبات سے واقف کرائیں گے ۔