لاہور۔29جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نوجوان خاتون کو اس کے ساتھی نے زندہ جلادیا کیونکہ اُس نے شادی کی تجویز مسترد کردی تھی۔ پاکستانی صوبہ پنجاب میں ٹوبہ ٹیکسن ضلع میں مشتبہ شخص متاثرہ خاتون کے مکان شادی کی تجویز کے ساتھ پہنچا تھا لیکن لڑکی نے انکار کردیا ۔ برہم مشتبہ مجرم نے لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔ روزنامہ ’’ڈان‘‘ کی خبر کے بموجب لڑکی نازک حالت میں مقامی ہاسپٹل منتقل کی گئی اور مشتبہ مجرم گرفتارکرلیا گیا ۔مبینہ طور پر لڑکی کے بھائی سے بھی ملزم کی زبانی تکرار ہوئی تھی۔واضح رہے کہ کل ہی پسند کی شادی کرنے پر ایک جوڑے کو ہلاک کردیا گیا تھا۔