پاکستان میں سیلاب سے 80 سے زیادہ ہلاک 3 لاکھ افراد متاثر ، موسلادھار بارش جاری

اسلام آباد ۔ 28  جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں زبردست بارش سے ہونے والے تباہ کن سیلاب سے آج ہلاکتوں کی تعداد 81 اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ کم از کم 34 افراد خیبرپختونخواہ میں، پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں 15، پنجاب میں 8، بلوچستان میں 7 اور گلگت بلتستان میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طرح ہلاکتوں کی جملہ تعداد 81 ہوگئی۔ قومی آفات سماوی انتظامیہ اتھاریٹی کے عہدیدار احمد کمال کے بموجب 36 افراد بارش سے متعلقہ حادثات میں زخمی ہوگئے۔ 294,844 افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ 1855 مکان اور 205366 ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ فوج اور سیول عہدیداروں نے آفت سے متاثرہ بے گھر افراد کی مدد کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ 200 راحت رسانی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔