اسلام آباد 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 151 افراد ہلاک اور 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے۔ دریاؤں میں سیلاب آجانے کی وجہ سے کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ 4517 مکان نقصان زدہ ہیں۔ فوج اور شہری محکموں نے 8 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ حکومت پاکستان نے 481 راحت رسانی اور 150 طبی کیمپ قائم کئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی پاکستان میں بارش سے 400 افراد ہلاک اور ہزاروں ایکر زرعی اراضی زیرآب آگئی تھی۔