اسلام آباد ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سیلاب سے آج غیر سطح پر کم از کم مزید 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طرح ہلاکتوں سے ہونے والی اموات کی جملہ تعداد 83 ہوگئی جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔ موسلا دھار بارش اور سیلاب سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر اگائی ہوئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ خیبرپختوانخواہ میں 34 ، پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں 15، سندھ میں 14، پاکستانی پنجاب میں 8 ، بلوچستان میں 7 اور گلگت۔ بلتستان میں 5 اس طرح جملہ 83 ہلاکتیں واقع ہوئی ہے۔ بدترین متاثرہ علاقہ حیدرآباد سندھ اور سکر ہیں۔