پشاور ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور کے اسکول میں ہوئے خونریز حملے کے بعد ملک میں سزائے موت پر خود ساختہ عائد امتناع برخاست کردیا ۔ ایک کل جماعتی اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سزائے موت پر خود ساختہ امتناع برخاست کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جو رونگٹے کھڑا کرنے والے واقعہ رونما ہوا وہ انتہائی المناک اور کربناک ہے۔ سینکڑوں بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہئے اور اب ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا ہوجائے ۔ طالبان نے جس وحشتناک بربریت کا مظاہرہ کیاہے اس کے بعد وہ کسی بھی نوعیت کے رحم کے مستحق نہیں ۔ انہیں پھانسی پر لٹکانے کیلئے سزائے موت پر خود ساختہ عائد امتناع برخاست کیا جاتا ہے ۔ جن کا خصوصی طور پر دہشت گردی سے مربوط معاملات پر اطلاق کیا جائے گا ۔