پشاور۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی خیبرپختونخواہ صوبہ میں زلزلہ کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیما نے پر اس کی شدت 6.4 اور 6 بتائی گئی جس میں 9 بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے نے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑادی۔ زلزلہ کا مبدا ء شمال مغربی شہر بنو میں تھا جس کی گہرائی 96 کیلومیٹر تھی۔ جن 9 بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے وہ تمام بنو میں واقع گورنمنٹ ماڈل اسکول کے طلباء تھے، جنہوں نے خوف و ہراس کے عالم میں اسکول کی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل سے بھی چھلانگ لگادی تھی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔