پاکستان میں زلزلہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

اسلام آباد۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان کے بعض اضلاع آج زلزلے کے جھٹکوں سے دہل گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی جیو گرافیکل سروے نے بتایا کہ اس زلزلہ کا مبداء افغانستان میں اشکاشم علاقہ سے 13 کیلومیٹر مغربی سمت تھا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے اس زلزلہ کی شدت 80 کیلومیٹر کی گہرائی میں 5 ریکارڈ کی جبکہ اس کا مبداء افغانستان ۔ تاجکستان کے قریب تھا۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ کسی بھی مقام سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔افغان سرحد کے قریب قبائیلی علاقہ اس زلزلہ کی زد میں آئے۔ خانگی ٹی وی نیوز چیانلس نے بتایا کہ لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں اور عمارتوں سے نکل کر بھاگنے لگے۔ اس سے پہلے 8 جنوری کو 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اور گزشتہ سال 7.5 شدت کے زلزلہ میں پاکستان اور افغانستان میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔