پاکستان میں روئٹرس بیورو چیف مردہ پائی گئی

اسلام آباد ۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روئٹرس کیبیورو چیف متعینہ پاکستان ماریہ گولونینا (روسی شہری ) آج یہاں اپنے دفتر و قیامگاہ میں نیم مردہ پائی گئیں ۔ روئٹرس کے بیان میں کہا گیا کہ 34 سالہ ماریہ جو افغانستان کا بھی احاطہ کررہی تھیں ، اپنے دفتر میں نیم مردہ دستیاب ہوئیں ، انھیں تیزی سے دواخانہ پہونچایا گیا جہاں ڈاکٹرس انھیں نہیں بچا پائے ۔ موت کے سبب کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ بیان کے مطابق ماریہ بہترین جرنلسٹ تھیں جو روئٹرس میں طویل اور مختلف النوع کیرئیر کی حامل تھیں۔ وہ 2001 ء میں بیرونی نامہ نگار کی حیثیت سے اس کمپنی میں شامل ہوئیں اور متعدد مقامات پر فرائض انجام دیئے جن میں لندن ، سنگاپور ، ماسکو ، افغانستان اور عراق شامل ہیں۔