پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ناقابل قبول: اوباما

واشنگٹن،24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں۔ ’انڈیا ٹو ڈے‘ میگزین کو انٹرویو میں اوباما نے زور دیا کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ اوباما نے واضح کیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات ہند۔پاک تنازعات سے کہیں زیادہ وسیع ہیں۔ انھوں نے ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کے مطالبے کی بھی حمایت کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ہندوستان بین الاقوامی تعلقات کا ایک اہم رکن ہے۔انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات 21 ویں صدی کی اہم شراکت داریوں میں سے ایک ہوں گے۔