ہر ممکن کوشش کرنے کیلئے پاکستان کا محکمہ سراغ رسانی سی آئی اے تیار
واشنگٹن ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے جاسوس ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی کے دہشت گردوں کو ہندوستان اور افغانستان کے خلاف استعمال کیا جائے تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ وہ اپنی اس پالیسی کے ذریعہ اس علاقہ میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ امریکہ ہر ممکن اقدام کرے گا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں برقرار نہ رہیں۔ سی آئی اے کے ڈائرکٹر مائیک پامپیو نے ریگن قومی دفاعی فورم کیلیفورنیا کے اجلاس سے ہفتہ کے دن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہی پیغام وزیردفاع جیمس مٹیس کو دیا جاچکا ہے جنہوں نے اعلیٰ سطحی پاکستانی قائدین کے ساتھ ملاقاتوں کی دوران یہ پیغام ان تک پہنچا دیا ہے۔ مٹیس نے کہاکہ وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں لیکن پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ان کی ایسا کرنے کی قابلیت کو متاثر کررہی ہیں۔ اس لئے وہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ ان کو افغانستان اور ہندوستان کے خلاف استعمال نہ کیا جاسکے۔ سابق ڈائرکٹر سی آئی اے اور وزیردفاع لیون پینیٹا نے اس کی شہ نشین سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی ایک مسئلہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے جہاں سے یہ دہشت گرد سرحد پار کرکے افغانستان پر حملہ کرتے اور پاکستان واپس ہوجاتے ہیں۔ ہم اپنے دور میں اس کے انسداد کیلئے ہر ممکن کوشش کرچکے ہیں اور اب بھی پاکستان کو اس کے انسداد کی ترغیب دے رہے ہیں لیکن پاکستان قائل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس قسم کا دو دھاری رویہ دہشت گردی کے نمٹنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ ایک طرف تو آپ یہ کہتے ہیں کہ آپ دہشت گردی پسند نہیں کرتے دوسری طرف آپ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین سے دیگر ممالک پر حملہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ وہ افغانستان اور ہندوستان سے نمٹنے کیلئے آپ کی سرزمین کا استعمال کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ پنیٹا نے کہا کہ اس لئے پاکستان ہمیشہ ہمارے لئے ایک سوالیہ نشان بنا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیردفاع امریکہ جیمس مٹیس اور سی آئی اے کے سربراہ پامپیو پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ان میں سرحد کی ناکہ بندی کرنے کی صلاحیت بھی ہے اور وہ خود اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کا تعاقب کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ کام مکمل نہیں ہوجاتا ہمارا مسئلہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ پامپیو نے کہا کہ پاکستان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا جارہا ہے لیکن افغانستان اور ہندوستان میں اپنا اسرورسوخ قائم کرنے کیلئے سرزمین پاکستان کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی۔