نئی دہلی، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے پاکستان میں گزشتہ تین چار دنوں کے اندر ہوئے تین دہشت گردانہ حملوں کی پرزور مذمت کی ہے ۔ ان حملوں میں تقریبا 150 افراد مارے گئے تھے اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے تھے ۔وزارت خارجہ نے ہفتہکو ایک بیان جاری کرکے ان حملوں کی مذمت کی ۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ”ہندوستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے سبھی صورتوں کی مذمت کی ہے ۔ ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے بھی ان حملوں کی پرزور مذمت کی ہے ۔