پاکستان میں دھماکہ ، 15 بچے زخمی

پشاور ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 15 اسکولی بچے آج شورش زدہ شمال مغربی پاکستان میں اپنے اسکول کے باہر بم دھماکہ میں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ دھاب میں پیش آیا۔ دھماکہ میں زخمی اسکول پرنسپل اور دیگر افراد کو مقامی اسپتال کو منتقل کیا گیا ہے۔