پاکستان میں دو اور عسکریت پسندوں کو سزائے موت

اسلام آباد 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ممنوعہ تنظیم لشکر جھانگوی کے دو افراد عسکریت پسندوں پر 2001 میں پاکستان میں ڈاکٹر کے قتل کے جرم میں سزائے موت کی تعمیل کی جائے گی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے عطا اللہ عرف قاسم اور محمداعظم عرف شریف کے سیاہ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔ جنہیں جولائی 2004 میں ڈاکٹر رضا پیرانی کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی ۔ کراچی سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اے ٹی سی کو ایک مکتوب کے ذریعہ اطلاع دی تھی کہ ملزمین کی اپیلیں مسترد کردی گئی ہے۔