اسلام آباد 29 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک تکلیف دہ واقعہ میں ایک خاندان کے گیارہ افراد اس وقت دم گھٹنے سے فوت ہوگئے جب انہوں نے غیر قانونی گیس جنریٹر کو آن کردیا تھا اور محو خواب ہوگئے تھے ۔ یہ واقعہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پیش آیا ۔ یہ مضر گیس جنریٹر سے خارج ہوتی رہی تھی جس کی وجہ سے ان مکینوں کا دم گھٹنے سے انتقال ہوگیا ۔ ایک مقامی عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ واقعہ اس وقت کلی کربلہ علاقہ پشین ضلع میں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کے 15 افراد کو بیہوشی کے عالم میں دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں 11 افراد فوت ہوگئے ۔