اسلام آباد ۔ 17 مئی (سیاست ڈا ٹ کام) پاکستان کے جنوب مغربی علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ایک ایسے بدنام زمانہ دہشت گرد کو مار گرایا گیا جو زائد از 100 قتل میں ملوث تھا۔ پاکستانی فوج نے کوئٹہ کے نواح میں واقع کلی الماس نامی ایک موضع پر دھاوا کیا کیونکہ فوج کو کسی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع دی تھی۔ بعدازاں فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں صوبائی کمانڈر سلمان بادینی بھی شامل ہے جو مسلکی دہشت گرد لشکرجھانگوی کی قیادت کرتے ہیں۔