پاکستان میں جماعت الدعوہ پر ہنوز پابندی نہیں

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملے کے سرغنہ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ اور اس کا شعبہ فلاح انسانیت فاونڈیشن دونوں پر پاکستان میں پابندی عائد نہیں کی ہے حالانکہ 15 روز قبل اس نے اعلان کردیا تھا اور دونوں تنظیمیں بدستور ان گروپوں کی فہرست کا حصہ ہیں جن پر نظر رکھی جارہی ہے۔ حکومت پاکستان کی نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھاریٹی کی ویب سائیٹ کے مطابق جسے آج اپ ڈیٹ کیا گیا، جماعت الدعوہ اور ایف آئی ایف ایسی تنظیمیں ہیں جن پر وزارت داخلہ نے اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء کے سیکشن 11-D-(1) اور شیڈول ۔ II کے تحت نظر رکھی ہوئی ہے۔