پاکستان میں جماعت الدعوہ پر امتناع نہیں

اسلام آباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت پاکستان نے ممبئی حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے زیر قیادت جماعت الدعوہ پر امتناع عائد نہیں کیا ہے اور اس کے خلاف بعض کارروائیاں شروع کی گئی ہیں ۔ اس سے پہلے جماعت الدعوہ پر امتناع کی اطلاعات تھی لیکن حکومت پاکستان کے ذرائع نے اشارہ دیا کہ تنظیم پر امتناع عائد نہیں کیا گیا ہے ۔۔