پاکستان میں توہین مذہب پر ٹیچر گرفتار

لاہور ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک اسکول کے ٹیچر کو مبینہ طور پر پاکستانی صوبہ پنجاب میں اہانت مذہب پر مبنی تبصرہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ چند دن قبل جبریل احمد کے خلاف ایک طالب علم کے والد بلال نے شکایت درج کروائی تھی۔ سینئر پولیس عہدیدار سجاد خان نے کہا کہ احمد جو عربی زبان کا سرکاری ہائی اسکول میں ٹیچر ہے، نے مذہب کی اہانت پر مبنی تبصرہ کیا تھا۔ معاملہ کی تفصیلی تحقیقات جاری ہے کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ انسانی حقوق گروپس کا الزام ہیکہ پاکستان کے متنازعہ اہانت مذہب قانون کا اکثر استحصال کیا جاتا ہے تاکہ اپنی دشمنی کا حساب لیا جاسکے۔