پشاور 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ شمال مغربی پاکستان کے شہر پشاور میں لب سڑک دھماکہ سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ بم دھماکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوری بانگا میں ہوا۔ بچاؤ اور صیانتی ٹیمیں موقع واردات پر پہونچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ اِس علاقہ کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ لاہور سے موصولہ اطلاع کے بموجب پولیس کا ایک کمانڈو اور طالبان کا ایک دہشت گرد 10 گھنٹے طویل پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ہلاک ہوگئے۔ وزیراعظم نواز شریف کی قیامگاہ سے دو کیلو میٹر دور عسکریت پسند ایک قیامگاہ میں محصور تھے۔ایک عسکریت پسند رائے ونڈ کے علاقہ میں پولیس کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس زاہد نواز نے گرفتاری کی اطلاع دی اور کہاکہ اُس کا ساتھی عسکریت پسند ہلاک کردیا گیا۔