اسلام آباد 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں ناٹو افواج کیلئے تیل منتقل کرنے والے ایک ٹینکر کو دو نامعلوم بندوق برداروں نے نذر آتش کردیا ۔ حملہ آوروں نے پہلے اس گاڑی پر فائرنگ کی تھی ۔ یہ واقعہ صوبہ بلوچستان میں پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ دو حملہ آور ایک موٹر بائیک پر سفر کر رہے تھے اور انہوں نے ٹینکر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کو فوری آگ لگ گئی ۔ اس فائر کے نتیجہ میں قریب سے گذرنے والی ایک کار بھی شعلہ پوش ہوگئی ۔ یہ واقعہ ڈیرا مراد جمالی علاقہ کے قریب پیش آیا ۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار امداد حسین نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے کیونکہ ٹرک ڈرائیور اس کا معاون اور کار میں سفر کرنے والے افراد اپنی زندگیاں بچانے کیلئے باہر کودپڑے تھے ۔ کسی نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔