پاکستان میں بم دھماکے، نو افراد ہلاک

میران شاہ،6دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)شمال مغربی پاکستان میں افغانستان سرحد کے نزدیک کل رات ایک زوردار بم دھماکے میں نوافراد ہلاک ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاعی دی۔ ذرائع کے مطابق یہ بم شمالی وزیرستان میں میر علی شاہ شہر میں ایک موٹرسائکل میں چھپا کر رکھا گیا تھا اور جب فوج کی ایک گاڑی وہاں سے گزری تواس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکہ کیاگیا۔ پشاور میں ایک سینئر پولیس افسر طاہر خان نے بتایا کہ اس دھماکے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور وزیرستان ایک بار پھر خون آلود ہورہا ہے ۔ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔