پاکستان میں بس شعلہ پوش‘ 11ہلاک ‘34زخمی

کراچی۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 11افراد بشمول7خواتین اور تین بچے ہلاک ہوگئے اور دیگر 34زخمی ہیں ۔ جب کہ شادی کی ایک برات لے جانے والی بس پاکستان کے صوبہ سندھ میں شعلہ پوش ہوگئی ۔ مرد دوسری بس میں تھے جو جلتی ہوئی بس کے شعلوں سے بچ کر آگے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔ دلہا ‘ دلہن محفوظ ہیں کیونکہ وہ علحدہ گاڑی میں سفر کررہے تھے ۔ کم از کم11افراد بشمول 7خواتین اور تین بچے ہلاک اور دیگر 34زخمی ہوگئے ۔ روزنامہ ’’ڈان‘‘ کی اطلاع کے بموجب 32افراد شدید جھلسی ہوئی حالت میں اس علاقہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ دو افراد معمولی زخمی ہیںاور ان کا علاج خیرپور ناتھن شاہ ہاسپٹل میں کیا جارہا ہے ۔ دو افراد شددید زخمی ہیں انہیں دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ قبل ازیں بھی ایک مہلک بس حادثہ میں کم از کم 62افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ان کی بس اور ایک تیل بردار ٹینکر نے تصادم کے بعد مالیر میں قومی شاہراہ پر دونوں شعلہ پوش ہوگئے تھے ۔