کوہلو/5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑی دہشتگردیکی کوشش کوناکام بناتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ہے۔نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کوہلو کے علاقے سوراف نالہ میں کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں 149 راکٹ اور ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن شامل ہے جبکہ اینٹی ایئر کرافٹ گن کی سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔خیال رہے کچھ روز قبل بھی کوہلو سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔