پاکستان میں اہانت اسلام پر ایک شخص کو سزائے موت

لاہور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ایک شخص کو آج ایک عدالت نے اہانت اسلام کے الزام میں موت کی سزا سنائی ۔ اڈیشنل ضلع و سشنس جج ہاہور نوید اقبال نے لیاقت علی نامی شخص کو موت کی سزا سنائی جبکہ استغاثہ نے اس کے خلاف ثبوت پیش کیا اور گواہوں نے بھی اس کے خلاف بیان دئے ۔ لیاقت علی لاہور کے مغلپورہ علاقہ کا رہنے وال ہے اور اسے مقامی عالم کی شکایت پر 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ عدالت نے اس کے ساتھی ملزم عبدالشکور کو شبہ کی بنیاد پر رہا کردیا ۔ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اہانت اسلام کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثر اور وفاقی وزیر برائے اقلیت شہباز بھٹی کو اہانت اسلام قوانین کے خلاف اظہار خیال کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے پاکستان میں اہانت اسلام قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے اس میں تبدیلیاں لانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد انہیں قتل کردیا گیا ۔