پاکستان میں انتخابی دھاندلی پر جھڑپ ، 3 ہلاک

پشاور ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 3 افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے حامی کارکنوں نے مجالس مقامی انتخابات کے دوران قبائیلی صوبہ خیبرپختون خواہ کے مجالس مقامی کے انتخابات میں دھاندلی کے ادعا پر باہم جھڑپ ہوگئی۔ جھڑپ کا آغاز ضلع ایبٹ آباد میں اس وقت ہوا جبکہ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر مجالس مقامی انتخابات کی رائے دہی کے دوران دھاندلیوں کا الزام عائد کیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے حامیوں کے درمیان دھتور یونین کونسل کے ارکان جب ریٹرننگ آفیسر کے دفتر جارہے تھے، تاکہ انتخابی دھاندلیوں کے بارے میں جو یونین کونسل کے انتخابات کے دوران کی گئی تھی، شکایت درج کروائیں تو جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔ جب دونوں پارٹیوں کے کارکن فوارا چوک میں متصادم ہوگئے۔ انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی ۔ بعدازاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 افراد جو تحریک انصاف کارکن تھے ، ہلاک ہوگئ