اسلام آباد 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان صوبہ میں امریکہ کے ایک ڈرون حملہ میں کم از کم 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک بے پائلٹ سی آئی اے ڈرون نے شاول علاقہ میں باغیوں کے ایک ٹھکانہ کو نشانہ بنایا تھا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فائرنگ ‘ 4 پولیس اہلکار ہلاک
کراچی 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مغربی بلوچستان صوبہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے کم از کم چار پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں کو چار بندوق برداروں نے ایک پولیس ویان پر پشتون آباد علاقہ میں بے دریغ فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
کہا گیا ہے کہ یہ پولیس عہدیدار معمول کی پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ نا معلوم بندوق برداروں نے ان کو نشانہ بنایا ۔ یہاں اضافی پولیس دستے روانہ کردئے گئے ہیں اورحملہ آوروں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔