پشاور ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقہ میں امریکی ڈرون حملے سے آج کم از کم 6 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ڈرون طیاروں نے دو میزائیل داغے تھے جن سے کم از کم 6 عسکریت پسند ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ شناخت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ تاہم اس علاقہ میں طالبان اور القاعدہ سرگرم ہیں۔