پاکستان میں امریکی خاتون کو گولی ماردی گئی

کراچی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں آج ایک 55 سالہ امریکی خاتون کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر زخمی کردیا۔ وہ شدید طور پر زخمی ہے۔ ڈیبرا لوبو جو جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے وائس پرنسپل کی حیثیت سے کام کرتی تھیں۔ کالج کے طلبہ امور کی ونگ سے بھی وابستہ ہیں۔ انہیں مصروف ترین شہید ملت روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے اور ڈاکٹر بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔