پاکستان میں افغانستان کے نائب گورنر کا اغوا

پشاور ۔ 29 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک صوبہ کے نائب گورنر افغانستان کے مشرقی صوبہ پونار کے نائب گورنر کا نامعلوم بندوق برداروں نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں اغوا کرلیا ۔ قاضی محمد نبی احمدی نائب گورنر پونار اور قائد افغان سورما گلبدین حکمت یار کی جماعت حزب اسلامی کے رکن کو پشاور کے علاقہ ڈبگاری سے جمعہ کے دن اغوا کرلیا گیا ۔ افغانستان کے قونصل جنرل برائے پشاور معین مرستیال نے کل اس کی اطلاع دی ۔ کسی بھی گروپ نے احمدی کے اغوا کی ذمہ داری ابھی تک قبول نہیں کی ہے ۔ احمدی اپنے علاج کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے ۔ پولیس عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے روزنامہ ’’ ڈان ‘‘ نے کہا کہ احمدی کے بھائی حبیب اللہ سے پولیس نے ربط پیدا کیا ‘ جنہیں گردے کے علاج کیلئے احمدی کے پاکستان آنے بارے میں علم ہوا ۔