پاکستان میں آرمی کی کارروائی 34 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ، 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 34 عسکریت پسند آج پاکستان ملٹری کی جانب سے افغان سرحد کے قریب اس ملک کے شورش زدہ شمالی وزیرستان قبائلی علاقہ میں زمینی اور فضائی کارروائی میں ہلاک ہوگئے جبکہ چار سپاہیوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ پہلے واقعہ میں 15 عسکریت پسندوں کو شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے میاسر علاقے میں فضائی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں 19 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ انھوں نے وادی ٔشوال کے منگروتی علاقہ میں آرمی کے ساتھ جھڑپ کی۔