اسلام آباد 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چینی پولیٹ بیورو رکن مینگ جیانژو نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے کوئی بھی تشویشناک بات چین کیلئے بھی اتنی ہی تشویشناک ہے اور کہا کہ پاکستان چین کا ایک قابل اعتماد دوست ہے ۔ انٹرسرویس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے ٹوئیٹ کے مطابق ،رکن پولیٹ بیورو مینگ جیانژو جو کمیونسٹ پارٹی کی دوسری اعلی ترین کونسل ہے، نے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقا ت کو انفرادیت سے بھی بالا تر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو جو چیز تشویش میں مبتلا کرسکتی ہے اس سے چین بھی تشویش میں مبتلا ہوسکتا ہے۔چینی لیڈر یوزینگ شنیگ نے بھی پاکستان کو ایک قابل اعتماد دوست قرار دیا اور کہا کہ جس طرح پاکستان چین کا ایک اہم ترین دوست ہے اسی طرح چین اور عینی عوام بھی پاکستان کے ہر دکھ سکھ میں شامل ہیں ۔ چین کے دورہ پر پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کیلئے چینی تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ آج دہشت گردی سے مقابلہ کیلئے بہتر تعلقات عالمی سطح پر توجہ اور باہمی رابطہ کی ضرورت ہے جو چین اور پاکستان کا خاصہ ہے۔ شریف نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں بھی مزید باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے نہ صرف انٹلی جنس اطلاعات بلکہ دنوں ممالک کے فوجیوں کی تربیت کا بھی تبادلہ ہونا چاہئے ۔ آئی ایس آر کے مطابق سنٹرل ملٹری کمیشن کے نائب صدر نشین جنرل فین چینگ لانگ نے بھی پاکستان اور چین کو حکمت عملی تعاون کا شراکت دار اور آہنی برادران قرار دیا ۔