پاکستان فوجی عدالت نے چھ قیدیوں کو سزائے موت سنائی

کراچی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج ایک آئی ایس پی آر بیان میں اس کی توثیق کی کہ فوجی عدالت نے چھ انتہائی سخت گیر دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل برائے ملٹری میڈیا ونگ میجر جنرل عاصم سلیم باجوا نے کہا کہ سات دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا تھا جو پاکستانی افواج (ترمیمی) ایکٹ 2015 ء کے تحت قائم کی گئی تھی۔ مذکورہ تمام دہشت گرد انتہائی انسانیت سوز جرائم جیسے قتل و غارتگری‘ خودکش بم حملے اور تاوان کی رقم کیلئے اغوا جیسے جرائم کے مرتکب پائے گئے تھے۔جرائم کی سنگینی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ تمام ملزمین کو اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا پورا حق ہے۔ جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہے ان کے نام نور سعید‘ حیدر علی‘ مراد خان‘عنایت اللہ اسرار الدین اور قاری ظہیر بتائے گئے ہیں ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ پاکستان میں سیاسی پارٹیوں نے بھی پشاور کے ملٹری اسکول میں طالبان کے حملہ میں سیاسی پارٹیوں نے بھی پشاور کے ملٹری اسکول میں طالبان کے حملہ کے بعد دہشت گردی معاملات سے نمٹنے فوجی عدالتوں کی تشکیل کے بعد دہشت گردی معاملات سے نمٹنے فوجی عدالتوں کی تشکیل کی حمایت کی تھی ملٹری اسکول حملہ میں زائد از 150 طلباء جاں بحق ہوگئے تھے۔