پشاور ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستانی شہر پشاور کے ایک زرعی تربیتی انسٹی ٹیوٹ میں پانچ برقعہ پوش طالبان نے زبردستی گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور دیگر 32 زخمی ہوگئے ۔ جن میں چند طلباء بھی شامل ہیں ۔ بعد ازاں سکیوریٹی فورسیس کی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ شورش زدہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت میں یونیورسٹی روڈ پر واقع اگریکلچر ڈائرکٹوریٹ کے ایک ہاسٹل میں یہ عسکریت پسند ایک آٹو رکشا کے ذریعہ پہونچنے کے ساتھی طلباء پر اندھادھند فائرنگ کردی ۔
اس ادارہ کو عید میلادالنبی ﷺ کی تعطیل کے سبب بند کیا گیا تھا ۔ لیکن ہاسٹل میں 100 طلباء بدستور مقیم تھے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے اندر گھستے ہی خودکار اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔