پاکستان علاقائی مسائل کی سفارتی یکسوئی کا خواہاں

شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے بات چیت
اسلام آباد،24مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف کو یقین دہانی کی ہے کہ ان کا ملک اس علاقے میں تنازعہ کم کرنے کی سمت میں مسلسل کوشاں ہے ۔انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ کے ضمن میں یہ بات کہی تھی۔مسٹر ظریف پاکستان کے دوروزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی،فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوا اور قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی ہے ۔ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسٹر ظریف نے اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ملک خصوصاً پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا ایران کی ترجیح میں شامل ہے ۔