اسلام آباد ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ افغانستان کے سرحدی علاقہ میں امریکی ڈرون حملہ میں بال بال بچ گئے جبکہ 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ ممنوعہ تحریک کے طالبان پاکستان کے سربراہ پاکستان سرحد کے قریب افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے موضع نزیان میں تھیکہ کل رات ایک ڈرون نے انہیں نشانہ بنایا۔ سیکوریٹی عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 5 پاکستانی اور افغان عسکریت پسند مارے گئے لیکن فضل اللہ بچ گئے۔
اقوام متحدہ کے خلاف احتجاجی ریلی
پیانگ یانگ ۔ 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے خلاف ایک بڑی عوامی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی وجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے خلاف ایک قرارداد کی منظوری ہے۔ دارالحکومت پیونگ یانگ کے کِم اِل سْنگ اسکوائر میں عوام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔