نئی دہلی۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ پاکستان میں پھنسی ہوئی بہری اور گونگی ہندوستانی لڑکی گیتا کو واپس لانے کیلئے تمام ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنے ارکان خاندان سے ایک دہا بعد ملاقات کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دن کے دوران پنجاب، بہار، جھارکھنڈ اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے چار خاندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گیتا ان کی لڑکی ہے۔ گیتا اس وقت کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن میں مقیم ہے۔