پاکستان سے رہا 6 قیدیوں کی بازآبادکاری

نئی دہلی ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے پاکستان کے جیلوں سے رہا شدہ 6 قیدیوں کی بازآبادکاری کے احکام جاری کئے ۔جاریہ سال مارچ میں ہندوستان اور پاکستان نے ایک معاہدہ کیا تھا کہ خاتون قیدیوں کو جن کی عمر 70 سال سے زیادہ ہوچکی ہو ایک دوسرے کی جیلوں سے فوری رہا کردیا جائے گا اور ان کی بازآبادکاری کے فوری اقدامات کئے جائیں گے ۔