پاکستان سعودی عرب کو لڑاکا جیٹ طیارہ فروخت کرنے کوشاں

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سعودی عرب کو اپنے لڑاکا جیٹس طیارہ اور چھوٹے اسلحہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان کے اسلحہ شام کو فروخت نہیں کئے جارہے ہیں۔ پاکستان کے قومی سلامتی مشیر اور خارجی امور سرتاج عزیز نے کہا کہ شام کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور پاکستان شام کی صورتحال پر اپنا غیرجانبدارانہ موقف رکھتا ہے۔ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان بھی اپنے ہتھیار فروخت کرنا چاہتا ہے۔ اگر سعودی عرب پاکستان سے ہتھیار خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔