پاکستان سرحد پر مسلسل دوسرے دن مشتبہ کبوتر پکڑا گیا

شری گنگا نگر ،30مئی(سیاست ڈاٹ کام )راجستھان میں شری گنگانگر ضلع کے سرحدی علاقے میں آج مسلسل دوسری دن ایک مشتبہ کبوتر پکڑا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مٹیلی راٹھان تھانہ علاقے میں سرحدی چک 13کیو کے واٹر ورکس احاطے میں آج دوپہر بچوں نے پانی پی رہے ایک کبوتر کے پنکھوں پر نیلے رنگ کی مہر لگی دیکھی تو اسے پکڑ لیا۔اس کی اطلاع مٹیلی راٹھان تھانہ پولیس کو دی گئی۔پولیس کبوتر کو تھانے میں لے آئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اس کبوترکے پنکھوں پر اردو یا عربی زبان میں مہر گلی ہوئی ہے ،جس کے ساتھ 1935لکھا ہوا ہے ۔اس کی اطلاع اعلی حکام کو دی گئی ہے ۔خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے مٹیلی راٹھان تھانہ میں پہنچ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے کل شام شری کرن پور تھانہ علاقے چک 2 ایف سی(مکن) میں سرپنچ بالا کے گھر میں ایسا ہی ایک مشتبہ کبوتر پکڑا گیا تھا۔اس کے پنکھوں پر مہر لگی ہوئی تھی۔اس کبوتر کی 2 گھنٹے بعد ہی موت ہوگئی ۔شرکرن پور تھانہ انچارج راج کمار راجورا نے بتایا کہ اس کبوتر کی اچھی طرح جانچ کی گئی ۔اس پر کوئی چپ نہیں پائی گئی۔پنکھوں پر لگی مہر کو اردو زبان جاننے والے سے پڑھوایا گیا تو اس نے بتایا کہ مہر میں ملان موبائل،چک شڈا،لکھا ہوا ہے ۔ساتھ میں 03069716446نمبر لکھے ہوئے ہیں۔یہ کسی موبائل فون کے نمبر لگتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مردہ کبوتر محفوظ رکھا ہوا ہے ۔اس کا ایکس رے کرایا جارہا ہے ۔