پاکستان سرحدی حملوں کا موثر جواب دیتا رہے گا : وزیر دفاع آصف

سیالکوٹ ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اگر ہندوستان شہری آبادی کو نشانہ بناتا رہا تو پاکستان بھر پور طاقت کے ساتھ جواب دیتا رہے گا ، اسلام آباد کے وزیر دفاع نے آج یہ بات کہی ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہم تمام سطحوں پر اس صورتحال کا جواب دیں گے ۔ اگر ہم پر جنگ تھوپی جاتی ہے تو ہم موثر جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یقینا ہمیں جوابی کارروائی کا پورا حق حاصل ہے اور ہم پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان بین الاقوامی سرحد عبور کرتا ہے اور دوبارہ جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے تو ہم ہمارے مادر وطن کا دفاع کریں گے اور 1965 ء سے کہیں زیادہ نقصان پہونچائیں گے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان 1965 ء کی جنگ ستمبر میں دو ہفتوں سے زائد چلی اور ہر 6  ستمبر کو پاکستانی میڈیا ہندوستانی ’’ جارحیت ‘‘ کو ناکام بنانے پر آرمی کی تعریف و ستائش کرتا ہے ۔ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف مسلسل جارحیت کے مسئلہ کو آئندہ ماہ یو این جنرل اسمبلی سیشن میں اٹھائیں گے ۔ ہندوستانی اور پاکستانی قومی سلامتی مشیران کی نئی دہلی میں اتوار کو مجوزہ میٹنگ لمحہ آخر منسوخ کردی گئی جس کا پس منظر یہ تنازعہ رہا کہ آیا ایجنڈہ میں کشمیر کو شامل کرنا چاہئے ی