اسلام آباد۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان روس کے ساتھ نامعلوم تعداد میں سکھوی ۔35 لڑاکا طیارہ خریدنے کیلئے بات چیت میں مصروف ہے ۔ امکان ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان سرد جنگ دور کے بعد سب سے بڑا فوجی سودا ہوگا ۔ پاکستانی فضائیہ نے روس کے ساتھ اس سودے کے سلسلہ میں بات چیت کی ہے ۔ تاہم قطعی فیصلہ ہنوز نہیںکیا گیا ۔ روسی اخبارات کی اطلاع کے بموجب روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت جاری ہے ۔