کراچی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے دستی بم دھماکہ میں آج 3 بچے ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے ایک دینی مدرسہ کے قریب دستی بم پھینکا ۔ یہ واقعہ جامع مسجد طاہری کے قریب پیش آیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بموجب دھماکہ نامعلوم افراد کے دستی بم پھینکنے کا نتیجہ تھا ۔ پولیس عہدیدار طاہر زماں کے بموجب دینی مدرسہ میں اس وقت 15 تا 20 بچے موجود تھے ۔