پاکستان داخلی صورتحال پر توجہ دے:عمر عبداللہ

جموں ۔ 2 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے دیہاتوں میں فائرنگ اور شلباری کے بجائے داخلی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے جورا فارم میں سرحدی دیہاتیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہیں دیہاتوں کے عوام کو پریشان کرنے کے بجائے داخلی صورتحال اور خود اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئے ۔ اس کا خود انہیں کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی عوام کے گھروں پر بمباری سے آخر انہیں کیا حاصل ہورہا ہے ؟ وہ آج تک یہ بات سمجھ نہیں پائے۔ یہ بھی افسوسناک پہلو ہے کہ پڑوسی ملک چند وجوہات کی بناء ہمارے ساتھ بہتر روابط نہیں چاہتا۔