پاکستان حامی نعرہ لگانے والوں کو پاکستان بھیج دو : آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج خواہش کی کہ ان افراد کو جو پاکستان حامی نعرے لگاتے ہیں اور پرچم لہراتے ہیں، اسی ملک کو روانہ کردیا جائے اور تجویز پیش کی کہ ایسے تمام افراد قوم سے ’’غداری‘‘ کرتے ہیں۔ آر ایس ایس قائد اندریش کمار نے ایک تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حامی نعرہ لگانے والے اور پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو وہیں بھیج دینا چاہئے کیونکہ وہ ملک سے غداری کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی بھی ستائش کی۔